حکومت کا صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ”ایک ضلع کی مدد“ پروگرام شروع کرنے کاا علان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ”ایک ضلع کی مدد“ پروگرام شروع کرنے کاا علان
حکومت کا صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ”ایک ضلع کی مدد“ پروگرام شروع کرنے کاا علان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ”ایک ضلع کی مدد“ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تباہ کن سیلاب سے انتہائی متاثر اضلاع کی مدد کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت ملک بھر خصوصاً پنجاب میں سیلاب سے متاثر نہ ہونے والے بڑے اضلاع کے انتظامی، انسانی اور صحت کے وسائل سیلاب سے متاثرہ اضلاع کیلئے دستیاب ہوں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خواتین کی صحت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت متاثرہ علاقوں میں موبائل کلینکس اور زچہ بچہ ہسپتال قائم کررہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے طلبا کی مدد سے زچہ و بچہ کی غذا کے لئے 20 لاکھ پیک تیار کئے جائیں گے۔

ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ابھی تک بیس ممالک نے پاکستان کے لئے ایک سو چودہ امدادی پروازیں بھیجی ہیں،جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض سے مزید 12 افراد جاں بحق

انہوں نے کہا کہ گندم کی بوائی کیلئے سندھ میں زرعی زمین سے سیلاب کا پانی نکالا جارہا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ مکمل شفافیت یقینی بنانے کے لئے امدادی سامان کا مکمل ریکارڈ رکھا جارہا ہے۔

Related Posts