کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے اگست کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 21 پیسے کمی کی درخواست دی ہے، جس کی سماعت نیپرا اتھارٹی 29 ستمبر کو کرے گا۔

اس سے قبل وزیر توانائی خرم دستگیر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 300 یونٹ تک کے بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، نئی قیمت 239 روپے ہوگئی

اُن کا کہنا تھا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔

Related Posts