ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کے لئے امداد لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔ترک سفیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کے لئے امداد لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔ترک سفیر
ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کے لئے امداد لیکر پاکستان پہنچے ہیں۔ترک سفیر

اسلام آباد: ترک سفیر محمد پچاجی نے کہا ہے کہ ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ مزید امدادی سامان بھی آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی مصیبت کی گھڑی میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آگے آگیا۔ ترک سفیر محمد پچاجی کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے 13 ہوائی جہاز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچے۔ مزید امدادی سامان بھی لایا جارہا ہے۔ ایک کارگو ٹرین بھی پاکستان پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا سیلاب زدگان کی امداد پر فلسطینی صدر سے اظہارِ تشکر

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر محمد پچاجی کا ملک میں سیلاب زدگان کیلئے ترکیہ کی جانب سے امداد پر مزید کہنا ہے کہ ایک کارگو ٹرین امدادی سامان لے کر پہنچی جبکہ 4 مزید ٹرینیں راستے میں ہیں۔ ترک عوام اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

سیلاب زدگان کی امداد کو پاک ترکیہ تعلقات اور بھائی چارے کی علامت قرار دیتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کو درپیش قدرتی آفات کی طرح موجودہ آفت میں بھی ترکیہ پاکستان کے ساتھ ہے اور سب سے پہلے ترک ڈزاسٹر مینجمنٹ اور ترک ریڈ کریسنٹ پاکستان میں آئے۔

سفیرِ ترکیہ محمد پچاجی نے کہا کہ ترکیہ کی جانب سے ترک فضائیہ کی مدد سے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جارہا ہے۔ ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان اتنا زیادہ ہے کہ اس کیلئے ہوائی جہاز کم پڑ گئے تھے، اس لیے ہم نے ٹرین کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا۔ 

Related Posts