سعودی شہری نے ’’چین اور سکون‘‘ کی تلاش میں 53 شادیاں کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی شہری نے’’چین اور سکون‘‘کی تلاش میں 53 شادیاں کرلیں
سعودی شہری نے’’چین اور سکون‘‘کی تلاش میں 53 شادیاں کرلیں

ریاض: سعودی شہری نے ’’چین اور سکون‘‘ کی تلاش میں 43 برس میں 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 63 سالہ سعودی شہری ابو عبداللہ نے 43 سال میں مختلف خواتین سے 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے باعث انہیں’صدی کا پولی گیمسٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔

سعودی شہری ابو عبداللہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اُن کے نکاح میں صرف ایک ہی خاتون ہیں اور مزید شادیاں کرنے کا ابھی اُن کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 برس کی عمر میں پہلی مرتبہ شادی کی تو مزید شادیاں کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا کیونکہ میں مطمئن تھا اور میرے گھر اولاد کی پیدائش بھی ہوچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آگئے، 1600 سے زائد افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی

ابو عبداللہ نے کہا کہ لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد میرے اور اہلیہ کے درمیان کچھ مسائل پیدا ہوئے تو میں نے 23 سال کی عمر میں دوسری شادی کی اور پہلی بیوی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، پھر دوسری بیوی سے بھی جھگڑے ہوئے تو میں نے تیسری اور پھر چوتھی شادی کی اور پہلی بیویوں کو طلاق دے دی۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ اسی طرح وہ چین و سکون حاصل کرنے کی غرض سے 43 برس میں 53 مختلف خواتین سے شادیاں کرچکے ہیں اور سب سے مختصر شادی ایک رات چلی۔

Related Posts