اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے عمران خان کو تڑپا کر رکھ دیا ہے جس کا پتہ ان کی بے تکی باتوں سے چلتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف کو سفارتی کامایبیاں ملی ہیں۔
پنجاب حکومت کا اقدام، طاہر اشرفی علماء بورڈ کی سربراہی سے فارغ
ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز شریف کو جو کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی، اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے۔
فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بےتکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور ???????? کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں!اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے انشاءاللّہ!????????
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2022
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی۔ انہیں مٹانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین اپنی آنکھوں سے نواز شریف کو دیکھ رہے ہیں۔
مریم نواز نے تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی اس سے بڑی سزا کیا ہوگی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
نواز شریف کے مخالفین نے انکے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، انھیں مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگرمخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ #SupremeLeaderNawaz
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 19, 2022