بھارتی اداکارہ نشی سنگھ 50سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ نشی سنگھ 50سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
بھارتی اداکارہ نشی سنگھ 50سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ممبئی: بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ نشی سنگھ اپنی 50ویں سالگرہ کے دو دن بعد جہان فانی کو خیر باد کہہ گئیں، رواں سال مئی میں انہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا۔

اس دوران ان کا خاندان بھی مالی بحران سے گزر رہا تھا اور انہوں نے لوگوں سے مالی مدد کی اپیل کی تھی۔ ان کے انتقال کی افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے شوہر اور مصنف اداکار سنجے سنگھ نے کی۔

سنجے کا کہنا تھا کہ انہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا تاہم مئی 2022 میں انہیں ایک اور تکلیف ہوئی اور ان کی صحت خراب ہونے لگی۔ ہم نے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا اور بعد میں انہیں چھٹی دے دی گئی۔

پچھلے چند ہفتوں میں، انہیں گلے میں شدید انفیکشن کی وجہ سے کھانا کھانے میں دقت محسوس ہوئی۔ انہوں نے کھانا چھوڑ دیا تھا،سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم نے ان کی 50ویں سالگرہ کل (16 ستمبر) ایک دن پہلے منائی۔ اگرچہ وہ بات نہیں کر سکتی تھی لیکن وہ بہت خوش دکھائی دے رہی تھی۔

مزید پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ دوران شوٹنگ حادثے کا شکار، اسپتال منتقل

معروف بھارتی اداکارہ کے اچانک انتقال کی خبر سن کر شوبز انڈسٹری میں سوگ کی فضا پیدا ہوگئی اور مختلف اداکاروں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts