ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3ملزمان گرفتار
ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3ملزمان گرفتار

راولپنڈی: ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے کے معاملہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،خاتون سمیت 4ذہنی معذور افراد بازیاب،جبکہ ذہنی معذور افراد سے بھیک منگوانے والے 3ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ذہنی معذور افراد پر تشدد یا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذہنی معذور افراد کی شناخت حیات، راشد،مرتضیٰ اورفاطمہ کے ناموں سے ہوئی،گرفتار ملزمان کی شناخت آصف،ظفر اورشاہد کے نام سے ہوئی،ملزمان ذہنی معذور افراد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بھیک منگواتے تھے۔

سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کا کہناتھاکہ سفاک ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، ملزمان کے سفاکانہ اقدام نے انسانیت کو شرما دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ذہنی معذور شخص سے بھیک منگوائے جانے کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ شہری ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اورپولیس کو اطلاع دیں،ذہنی معذور افراد پر تشدد یا استحصال برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts