برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شروع، مہمانوں کی آمد بھی جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شروع، مہمانوں کی آمد بھی جاری
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات شروع، مہمانوں کی آمد بھی جاری

لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسوم کی ادائیگی سٹ منسٹر ایبے میں شروع کردی گئی ہے۔ اس دوران دنیا بھر سے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تقریب میں شریک عالمی رہنماؤں کی تعداد کا تخمینہ 500 لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکۂ برطانیہ کی آخری رسوم کی ادائیگی کیلئے تاریخ کے سخت ترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن، خاتونِ اوّل جل بائیڈن اور وزیر اعظم شہباز شریف سمیت متعدد عالمی سربراہانِ مملکت نے کنگ چارلس سوم سے ملاقات اور تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانوی ملکہ کی میراث دنیا کی تاریخ میں زندہ رہے گی۔امریکی صدر

ملکۂ برطانیہ کی آخری رسومات کیلئے تقریب کیلئے ویسٹ منسٹر ایبے سے لے کر ویلنگٹن آرچ تک عوام کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ کنگ چارلس سوم، پرنس ولیم اور پرنس ہیری بھی ملکہ کے آخری دیدار کیلئے پہنچ گئے۔ ملکہ الزبتھ دوم کو ونڈزر کیسل میں سپردِ خاک کرنے کے انتظامات مکمل ہو گئے۔

کنگ چارلس سوم کی جانب سے ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کرنے کے بعد شاہی سنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹائیں گے۔ قبل ازیں ملکہ کی یاد میں 60 سیکنڈ کی خاموشی اختیار کر لی گئی۔ برطانیہ میں ملکہ کی آخری رسومات کیلئے عام تعطیل ہے۔

آخری رسومات کے موقعے پر ملکہ الزبتھ دوم کیلئے شمعیں روشن کی گئیں۔ آخری رسومات ٹی وی چینلز اور سینما گھروں میں براہِ راست دکھائی جائیں گی۔ پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسوم کیلئے اسکرینز نصب کردی گئیں۔ واضح رہے کہ ملکۂ الزبتھ دوم نے کم و بیش 70 سال تک حکمرانی کی۔

سب سے طویل عرصے تک برطانیہ پر راج کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال آج سے 11 روز قبل 8 ستمبر کے روز بیلمورل میں 96 سال کی عمر میں ہوا۔ ملکہ کے انتقال پر پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک نے کنگ چارلس سوم سے تعزیت اور برطانیہ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

Related Posts