راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تین رشتے دار عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا فیصلہ لندن میں کریں گے۔
3رشتیدار،عدالتی ضمانتوں پرمفرور24کروڑ پاکستانیوں کےمستقبل کالندن میں فیصلہ کرینگےخرم دستگیرکہتےہیں قومی سلامتی کےاداروں کےمستقبل کافیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھیPDMکاسیاسی جنازہ دھوم سےنکلےگانوازشریف پاکستان آنےسےگھبرائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 19, 2022
ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے۔ کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔
تحریکِ انصاف کا حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ، عمران خان قیادت کریں گے