غیر ملکی سیاحوں کیلئے خوبصورت سرزمین کا انتخاب ہمیشہ سے پرکشش رہا ہے تاہم بے شمار سیاحوں کی ترجیح ایسے مقامات پر جانا ہوتا ہے جو جیب پر بھاری نہ پڑیں۔ سیاحوں کیلئے سستے ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں پاکستان کے 2 شہروں نے جگہ بنا لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ورلڈ انڈیکس نے رواں برس غیر ملکی سیاحوں کیلئے دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست شائع کی جس میں ترکیہ کا دارالحکومت انقرہ پہلی جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔
دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
ورلڈ انڈیکس کی فہرست میں کرغزستان کا دارالحکومت بشکیک دوسرے، تاجکستان کا دارالحکومت دوشنبے تیسرے، پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد چوتھے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
World's cheapest cities for expats in 2022
1.???????? Ankara
2.???????? Bishkek
3.???????? Dushanbe
4.???????? Islamabad
5.???????? Karachi
6.???????? Istanbul
7.???????? Tashkent
8.???????? Tunis
9.???????? Almaty
10.???????? Algiers(Mercer)
— World Index (@theworldindex) September 19, 2022
فہرست میں ترکیہ کا تاریخی شہر استنبول چھٹے، ازبکستان کا دارالحکومت تاشقند ساتویں، تونس آٹھویں، قازقستان کا اہم شہر الماتے نویں جبکہ الجیریا کا دارالحکومت الجیرز دسویں نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی جس میں متحدہ عرب امارات نے پہلی 10 میں سے 5 پوزیشنز پر قبضہ جما لیا جبکہ سعودی عرب اور بحرین جیسے ممالک پیچھے رہ گئے۔ پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ کے دوران بین الاقوامی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے نمبیو کا حوالہ دیتے ہوئے دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی جن میں متحدہ عرب امارات کے الفجیرہ، ابو ظہبی اور قطری دارالحکومت دوحہ سرِ فہرست تھے۔