ملک بھر میں کورونا کے 72نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 226نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 226نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 72نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 894افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث  30 ہزار 607جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بیماریوں سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔عالمی ادارۂ صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 13ہزار 311 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.54 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 97 ہزار 842 ہوگئی جبکہ کورونا کے 82مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 105مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 36 ہزار170 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز5 ہزار 117 رہ گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 94 ہزار 19افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 239 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 22 ہزار 6شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 612 انتقال کر گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 24 ہزار136 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 363 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39ہزار378افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 31جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 312 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار987 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 12ہزار 56افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts