ملک بھر میں کورونا کے 90نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 90نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
ملک بھر میں کورونا کے 90نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 90نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 822افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث  30 ہزار 606جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں بیماریوں سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔عالمی ادارۂ صحت

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 14ہزار 663 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.61 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 84 ہزار 531 ہوگئی جبکہ کورونا کے 89مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ روز تک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 1 روز کے دوران 176مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار895 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز5 ہزار 232 رہ گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں گزشتہ روز تک کورونا سے 5لاکھ 93 ہزار 951افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 238 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 21 ہزار 967شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 611 انتقال کر گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 24 ہزار98 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 363 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39ہزار364افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 31جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار986 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 12ہزار 56افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts