لیگی بڑوں کی بڑی بیٹھک پیر کو لندن میں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو لندن میں ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کریں گے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، اسحاق ڈار شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز، حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر وفاقی وزرا ء بھی ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاست، اقتصادی صورتحال، سیلاب سے متعلقہ معاملات، عام انتخابات سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سوموار کو لندن سے امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 20 ستمبر سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا۔

Related Posts