اسرائیل کی دمشق ایئرپورٹ پر بمباری، 5 شامی فوجی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام مسلسل اسرائیلی جارحیت کے نشانے پر ہے۔

اسرائیلی فضائیہ نے دمشق ایئرپورٹ پر بمباری کر دی، جس کے نتیجے میں شامی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق ایئرپورٹ اور ملحقہ سیکیورٹی ٹھکانوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں شام کے 5 فوجی مارے گئے اور پروازیں معطل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

10 سالہ موسیٰ تنویر ڈائمنڈ پلے بٹن حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی یوٹیوبر بن گئے

شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیئے تاہم کچھ میزائل ایئرپورٹ پر گرے جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایران ان گروپس کو آتشیں اسلحہ فراہم کر رہا ہے جس میں لبنان کی حزب اللہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جادی خانہ جنگی میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔ شامی حکومت نے روس اور اتحادی فوج کی مدد سے داعش جنگجوؤں کو پسپا کردیا ہے۔

Related Posts