انڈے، آٹا، دال کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے نیچے نہ آسکی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈے، گوشت، دال، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.19 فیصد کی معمولی کمی کے باوجود مجموعی شرح تاحال 40 فیصد سے نیچے نہ آسکی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں چائے کی پتی، دال مونگ، دال ماش، انڈے، آٹا اور چاول شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 11 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 8 روپے 31 پیسے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 25 روپے 41 پیسے اور دال ماش کے بھاؤ میں 6 روپے 34 یسے کا اضافہ ہوا ہے۔

چائے 18.6 روپے، تازہ دودھ 95 پیسے، باسمتی چاول 1.32 روپے، لال مرچ 1.42 روپے، گڑ 16 پیسے اور خشک دودھ 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ مٹن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 98 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ فی درجن انڈوں کی قیمت 2 روپے 54 پیسے اضافے سے 242 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پیازکی قیمت میں 16 روپے 24 اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 84 پیسے تک کمی ہوئی ہے جب کہ مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 80 روپے تک سستا ہوا ہے۔

Related Posts