وزیراعظم شہباز شریف موسم کی خرابی کے باعث میانوالی اور ٹانک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر نہیں جاسکے۔
وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کی وجہ سے میانوالی سے واپس لوٹ گیا۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے سلسلے میں پہلے میانوالی اور پھر ٹانک جانا تھا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 7 کروڑ روپے ڈوب گئے
شہباز شریف نے ٹانک میں تعمیر شدہ 100 گھروں کا افتتاح کرنا تھا جس کا وعدہ انہوں نے ٹانک کے گزشتہ دورے میں کیا تھا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس طلب کرلیا، وزیراعظم ہوائی اڈے پر سیلاب سے متعلق اجلاس کے بعد لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔
عوام کو نیا جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول