وزیراعظم محمد شہباز شریف آج خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران سيلاب زدہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔ اُن کو امدادی سرگرمیوں اور شاہراوں کی تعمیر پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
دورے کے دوران سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے سو گھروں کا افتتاح بھی شیڈول کیا گیا ہے۔
وزیراعظم ڈبرہ کے مقام پر سو گھروں کا افتتاح کرینگے۔ کوڑ قلعہ کے سامنے ڈبرہ ٹاؤن شپ میں ایک سو گھر پر کام تیزی سے جاری ہے۔
شنگھائی تعاون اجلاس، ایک ٹیبل پر ہونے کے باوجود شہباز، مودی کا ملاقات سے گریز