چین، سرکاری ٹیلی کام کمپنی کی فلک بوس عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین، سرکاری ٹیلی کام کمپنی کی فلک بوس عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی
چین، سرکاری ٹیلی کام کمپنی کی فلک بوس عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی

یجنگ: چین کے وسطی شہر چانگشا میں 42 منزلہ فلک بوس عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس میں سرکاری ٹیلی کام کمپنی کا دفتر بھی ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’’سی سی ٹی وی‘‘ کے مطابق چانگشا کی تقریباً 715 فٹ بلند عمارت میں لگی خوفناک آگ کو بجھانے کے لیے 63 فائر فائٹر گاڑیوں اور  2 ہزار رضاکاروں کو بھیجا گیا ہے جنہوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

خوفناک آگ نے 42 منزلہ فلک بوس عمارت کو مخدوش کردیا جس میں دو زیر زمین فلورز بھی تھے اور ایسا بتایا جارہا ہے کہ اسی مقام پر ایندھن ذخیرہ کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے آگ لگی تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شنگھائی تعاون اجلاس، ایک ٹیبل پر ہونے کے باوجود شہباز، مودی کا ملاقات سے گریز

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ کے بلند شعلوں نے 42 منزلہ عمارت کے اکثر فلورز کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سرکاری سطح پر آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم ہلاکتوں کی کا خدشہ ہے۔ فلک بوس عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts