لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی سے وابستہ بعض سیاستدان اپنی پارٹی کو خیرباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل 24نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ن لیگی سیاستدانوں میں سابق وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ، ان کے بیٹا سلمان شاہد اور عمران سلدیرا شامل ہیں۔ سید شاہد مہدی نسیم شاہ پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 163سے منتخب رکن اسمبلی ساجد شاہ کے بڑے بھائی ہیں۔
Breaking News Vehari!
Elder brother of PMLN MNA NA163 Sajid Shah, Ex Minister Syed Shahid Mehdi Naseem Shah joined PTI today. His son Salman Shahid who polled 14,000+ from PP231 and Imran Ayub Saldera who polled 10,000+ from PP231 Vehari also joined PTI. pic.twitter.com/XzgiV98pJG— PTI Politics. (@PTIPoliticsss) September 15, 2022
سلمان شاہ اور ایوب سلدیرا بھی صوبائی نشستو ں پر حلقہ پی پی 231سے الیکشن میں حصہ لے چکے ہیں۔ اس الیکشن میں سلمان شاہد نے 14ہزار اور ایوب سلدیرا نے 10ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے۔
ان کے علاوہ رحیم یار خان سے پی پی پی کے سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ اور ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی چوہدری جہانزیب بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔
قومی وطن پارٹی چارسدہ کے بابر علی خان محمد نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایم کیو ایم کی وفاقی حکومت سے علیحدگی، واضح پیغام دیدیا