شنگھائی تعاون تنظیم سے خطاب، خطے میں امن کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، خطے میں امن و امان کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، خطے میں امن و امان کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم

سمرقند: وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آج ختم ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے رکن ممالک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی مسائل کے حل کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جبکہ پاکستان میں قیامِ امن افغانستان میں امن سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی فراہمی پر آذربائیجان کے شکرگزار

خطاب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن و امان کیلئے تمام رکن ممالک کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خوشحال، ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ افغانستان خطے کے تمام ممالک کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا ہمسایہ اور ہمارے امن کی ضمانت ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں نئے ممالک کی شمولیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ سیلاب سے پاکستان میں 1400افراد جاں بحق، ہزاروں زخمی اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ مویشی، فصلیں، گھر، بستیاں اور شہر متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔ پاکستان گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہوا جس کے اثرات کی قیمت ہم نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی صورت میں ادا کی۔ میں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، حالات ٹھیک نہیں تھے۔ ایسا سیلاب کبھی نہیں دیکھا۔ 

 

Related Posts