سندھ حکومت کا ڈینگی ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 197 کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 197 کیسز رپورٹ

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے ساتھ چاروں صوبوں میں سیلابی پانی کے باعث مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی بیماریوں خاص طور پر ڈینگی بخار کے مثبت کیسز میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔  

ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈینگی اور ملیریا کے  لیبارٹری ٹیسٹ کی قیمت میں تقریباً 50 فیصد کمی کردی گئی ہے۔

50 فیصد کمی کے بعد صوبے میں ڈینگی کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 1460 سے 3000 سے کم کرکے 850 کردی گئی ہے۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نے پلیٹلیٹس کی تعداد جاننے کے ٹیسٹ کی قیمت 430 اور 550 سے کم کرکے 250 روپے کر دی گئی ہے جبکہ ملیریا کی تشخیص کے ٹیسٹ کی قیمت 800 اور 1300 سے کم کرکے 500 روپے کر دی ہے۔ 

جاری اعلامیے میں واضح کیا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا کے ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جبکہ ٹیسٹ کی قیمتوں میں کمی 15 دسمبر تک یعنی تین ماہ کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts