انتخابات میں تاخیر سے ملک کو نقصان ہوگا، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابات میں تاخیر سے ملک کو نقصان ہوگا، عمران خان
انتخابات میں تاخیر سے ملک کو نقصان ہوگا، عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات میں تاخیر کررہی ہے جس سے ملک کو نقصان ہوگا۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف معیشت کمزور ہورہی ہے، آج بجلی بھی مہنگی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی لیکن حکومت نے بڑھا دی، آج واضح ہوگیا کہ ان کا مقصد مہنگائی نہیں کرپشن کیسز ختم کرنا تھا، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری 20 فیصد بند اور سیمنٹ کی فروخت 34 فیصد کم ہوگئی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے اس لیے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا رویپہ مستحکم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوگئے

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پر نہ پاکستان میں اعتماد ہے نہ پاکستان سے باہر، جب ہم حکومت چھوڑ کر گئے اس وقت ملک ذخائر16 اب ڈالر تھے، کورونا کے باوجود ہم نے ملکی معیشت مستحکم کی جس کی دنیا نے تعریف کی، 17 سال کے بعد بہترین گروتھ ریٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور تھی مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا رسک ریٹ 22 فیصد ہے جبکہ ہمارے دور میں محض 5 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں رسک ریٹ میں غیرمعمولی اضافہ ہوا جس کا مطلب ہے کہ 30 ارب ڈالر کی فنانسنگ کرانا مشکل ہوجائے گا، عالمی بینک موجودہ رسک ریٹ کی بنیاد پر قرضہ نہیں دیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے زور دیا کہ ملک کو دلدل سے نکالنے کے لیے جلد از جلد عام انتخابات ناگزیر ہیں، امپورٹڈ حکومت سازش میں کامیاب رہی اور اب وہ پوری قوم کو اس دلدل میں دھکیل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر دہشت گردی سمیت متعدد کیسز کرکے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت کا یہ ہی رویہ رہا تو اس سے صرف ملک تنزلی سے دوچار ہوگا جو پہلے ہی مشکل حالات میں ہے، بصورت دیگر ہمیں احتجاجی کال دینی پڑے گی۔

Related Posts