ہمارے 3 کارکنان کی لاشیں اندرون سندھ سے ملیں، بہت سے لاپتہ ہوگئے۔فیصل سبزواری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے 3 کارکنان کی لاشیں اندرون سندھ سے ملیں، بہت سے لاپتہ ہوگئے۔فیصل سبزواری
ہمارے 3 کارکنان کی لاشیں اندرون سندھ سے ملیں، بہت سے لاپتہ ہوگئے۔فیصل سبزواری

کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے 3 کارکنان کی لاشیں اندرونِ سندھ سے ملیں جبکہ بہت سے لاپتہ کردئیے گئے جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ بحری امور فیصل سبزواری نے گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنان گرفتار ہوئے، بہت سوں کو لاپتہ کردیا گیا، لاپتہ کارکنان کے ساتھ ظلم کی ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آرمی چیف پر عمران خان کی رائے نظر انداز کی جانی چاہئے۔رانا ثناء اللہ

خطاب کے دوران فیصل سبزواری نے کہا کہ بہت سے کارکنان کو گرفتار کرنے کے بعد انکار پر ہمیں اندازہ ہوا کہ انہیں لاپتہ کردیا گیا۔ حالانکہ میں خود وفاقی وزیر ہوں، تاہم سوال اٹھا رہا ہوں اور ہم سب کی بازیابی کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

ایم کیو ایم کے خلاف 90 کی دہائی میں شروع کیے گئے آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم پر آپریشن کا سلسلہ 1992 سے جاری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لاپتہ افراد ملک سے باہر چلے گئے، حیرت انگیز یہ ہے کہ لاشیں اندرونِ سندھ سے ملیں۔

انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مبینہ لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے حکومت پر اقدامات اٹھانے کیلئے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ تشدد کی سیاست ترک کی جائے۔ ہم نے مزاحمتی جدوجہد کو پر امن جدوجہد پر منتقل کیا۔ 

Related Posts