ملک بھر میں کورونا کے 117نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 117نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق
ملک بھر میں کورونا کے 117نئے کیسز رپورٹ، 1 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 117نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1 مزید شہری جاں بحق ہوگیا۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 71 ہزار 530افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث  30 ہزار 604جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1.9فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوگر کے متعلق سائنسدانوں کی نئی تحقیق سامنے آگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 18ہزار 785 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.62 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 3 لاکھ 38 ہزار 787 ہوگئی جبکہ کورونا کے 82مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 279مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار388 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز5 ہزار 538 رہ گئے۔ وائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 93 ہزار 867افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 238 جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 21 ہزار 917شہری متاثر جبکہ 13 ہزار 611 انتقال کر گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخوا رہا۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 24 ہزار53 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 362 جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 39ہزار358افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 31جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 44 ہزار 309 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار980 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 12ہزار 46افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts