کراچی: انگلش کی کرکٹ ٹیم 17 سال بعد دورہ پاکستان کے لیے کل کراچی پہنچ جائے گی۔ جبکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کل دوپہر دو بجے میڈیا سے بات کریں گے۔
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کرے گی جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔اس کے علاوہ پاک انگلینڈ سیریز کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔ پاکستان کے کرکٹ شائقین انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 17سال پاکستان آمد پر کافی پر جوش ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا