کیا شام دوبارہ میدان جنگ بننے جارہا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا شام دوبارہ میدان جنگ بننے جارہا ہے؟
کیا شام دوبارہ میدان جنگ بننے جارہا ہے؟

اقوام متحدہ کے شام کمیشن کے سربراہ پاؤلو سرجیو پن ہیرو نے خبردار کیا ہے کہ شام میں ہونے والے خونریز تنازعات بڑھ سکتے ہیں کیونکہ حالیہ مہینوں کے دوران ملک بھر میں کئی محاذ پر اس میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے‘رائٹرز’کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے شام کمیشن کے سربراہ پاؤلو سرجیو پن ہیرو کا کہنا ہے کہ شام بڑے پیمانے پر لڑائیوں کی واپسی کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن صورحال کچھ ایسی ہی بن رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سالوں میں فعال جنگی محاذوں میں خاموشی کے باوجود ملک بھر میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران انسانی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔

ملک کے شمال مشرق اور شمال مغرب میں لڑائیوں کے سبب درجنوں شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ خوراک اور پانی کی فراہمی بھی محدود ہوگئی ہے۔

جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ مشن کے سربراہ پاؤلو سرجیو پن ہیرو نے بتایا کہ ایک وقت پر ہمارا خیال تھا کہ شام میں جنگ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے، نیڈ پرائس

کمشنر ہینی میگالے کے مطابق خاص طور پر گزشتہ 3 ماہ کے دوران کمیشن نے حزب اختلاف کے زیر قبضہ علاقوں پر مزید روسی فضائی بمباری کو ریکارڈ کیا ہے، جو تشویش ناک ہے۔

Related Posts