کراچی: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رحجان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 233 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، کاروبارکے دوران انڈیکس 41 ہزار933 پوائنٹس کی سطح پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی ٹیکس چوروں کیخلاف منی لانڈرنگ کارروائی درست قرار دیدی