راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، مسافر کے 6 لاکھ روپے لوٹا دیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، مسافر کے لاکھ روپے لوٹا دیے
راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی، مسافر کے لاکھ روپے لوٹا دیے

راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے 6 لاکھ روپے لوٹا دیے۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف نامی اسلام آباد کا رہائشی مسافر اپنا قیمتی سفری بیگ راولپنڈی اسٹیشن پر بھول گیا تھا جبکہ مسافر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن  پر بذریعہ ٹرین خیبر میل  راولپنڈی سے روہڑی سفر کے لیے آیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ مسافر کے سفری بیگ میں 6 لاکھ کے قریب نقدی اور انعامی بانڈز سمیت آرٹیفیشل جیولری اور دیگر ضروری سامان موجود تھا۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ آن ڈیوٹی ملازمین نے بیگ  لاوراث پاکر ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک راولپنڈی سٹیشن کے حوالے کر کے مالک کی تلاش شروع کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر اوور 60 کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

ریلوے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک راولپنڈی نے طویل جدوجہد کے بعد حقیقی مالک کو تلاش کرکے بیگ اور نقدی وغیرہ مالک کے حوالے کر دیے۔

 ترجمان ریلوے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بیگ کو ڈی ایس پی ریلویز راولپنڈی کے زیرِ نگرانی مسافر کے حوالے کیا جبکہ ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے ایمانداری پر ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا۔

Related Posts