کراچی: بدین میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث آبادی کے زیر آب آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب کی وجہ سے آبادی کے انخلا کا ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بدین میں سیلابی پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد آبادی کے انخلا کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ لیفٹ بینک آؤٹ فال ڈرین (ایل بی او ڈی) میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مساجد اور گاڑیوں کے ذریعے اسپیکر پر علاقہ خالی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ مال مویشی اور قیمتی سامان سمیت فوری طور گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
کراچی پولیس افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام