لندن: برطانوی فرماں روا کنگ چارلس سوم نے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں آئین کے قیمتی اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کرتے ہوئے ملکۂ الزبتھ دوم کی قائم کردہ مثالوں کی پیروی کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تاج و تخت کی وراثت کیلئے طویل ترین انتظار کرنے والے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس نے پارلیمنٹ سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملکۂ الزبتھ کے آئینی حکومت سے وابستگی کے اصولوں پر عمل پیرا رہوں گا۔
ہم نے 6000 مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا۔یوکرین