کراچی پولیس افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام، شہر میں جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام، شہر میں جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ
کراچی پولیس افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام، شہر میں جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ

کراچی : صوبائی دارلحکومت کراچی کی پولیس افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام ہوگئی جس کی وجہ سے شہرمیں جرائم کی شرح میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس کو شہر میں موجود افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال سپر ہائی وے اور اس کے اطراف مقیم افغان باشندوں کا ڈیٹا مرتب نہیں کیا جاسکا۔

واضح رہے کہ شہر میں کسی بھی تخریب کاری یا اس کے خدشات کے پیش نظر ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت دی جاتی ہے، تاہم ہر بار کی طرح کچھ دنوں تک کوششیں دکھائی جاتی ہیں اور پھر معاملات ٹھپ ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بولٹن مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار سے دکانداراور تاجر پریشان

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ ، افغان بستی، جھنجار گوٹھ، یثرب کالونی، فقیراگوٹھ سمیت دیگر کچی آبادیوں میں مقیم افغان باشندے کافی تعداد میں موجود ہیں، تاہم ان میں سے بیشتر کا ڈیٹا مرتب نہیں ہوسکا ہے۔

بیشتر افغانیوں کا کوئی شناختی کارڈ بھی موجود نہیں ہے،اور روزانہ کی بنیاد پر مزید افغانیوں کی تعداد شہر میں بڑھ رہی ہے جن کا بھی کوئی ڈیٹا مرتب نہیں کیا جاسکا ہے۔

شہر میں جہاں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہےاور اس دوران شہر میں کون کہاں سے کس وقت آرہا ہےاور کب جارہا ہےاس بارے میں ریکارڈ موجود نہ ہونا ایک سنگین مسئلہ ہے۔

قبل ازیں ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شہری رکشے والے سے پوچھتا ہےکہ تمہارے کاغذات اور شناختی کارڈ کہاں ہیں جس پر وہ افغان رکشہ ڈرائیور کہتا ہے اس کے پاس کوئی شناختی کارڈ نہیں اور آدھا کراچی بغیر شناختی کارڈ کے گھوم رہاہے۔

Related Posts