اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو خطرناک ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو درست طور پر خطرناک کہتے ہیں کیونکہ تکبر، انا پرستی اور خودپسندی میں ڈوبا بزدل شخص خطرناک ہی ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ بیمار ذہنیت ہے کہ میں وزیراعظم نہیں اس لئے سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرو،یہ شخص گھٹیا سیاست کے لئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتا ہے۔
اُن کا کہناتھاکہ کبھی آئی ایم ایف پروگرام پھر سیلاب متاثرین کی امداد رکوانے کی گھٹیا کوشش کرتا ہے، یہی ذہنی بیمار شخص شہدا کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتا ہے۔
عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں