کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی تمام درخواستیں مسترد کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں معروف اینکر پرسن ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کے معاملے پر عبدالاحد خان ایڈووکیٹ کی درخواست کی سماعت ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست مسترد کردی۔
سابق اہلیہ دانیہ شاہ بھی درخواست میں فریق تھیں، انھوں نے عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے کی حمایت کی تھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ درخواست شہری عبد الاحد کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
سابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود دل کے عارضے کے باعث ہسپتال منتقل