سیلاب متاثرین کیلئے دوسری ٹیلی تھون مہم، عمران خان نے 5 ارب روپے جمع کرلیے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کیلئے دوسری ٹیلی تھون، عمران خان نے 5 ارب روپے جمع کرلیے
سیلاب متاثرین کیلئے دوسری ٹیلی تھون، عمران خان نے 5 ارب روپے جمع کرلیے

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے دوسری ٹیلی تھون میں 5 ارب روپے جمع کیے ہیں۔

گزشتہ روز عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے شمالی امریکہ سے عطیات جمع کرنے کیلئے دوسری ٹیلی تھون مہمکی میزبانی کی۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے ٹیلی تھون مہم کے آغاز میں کہا کہ سیلاب سے 33 لاکھ سے زائد لوگوں کا نقصان ہوا،حالات 2010 کے سیلاب سے بھی زیادہ بد تر ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں قوم کو اکٹھا کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر گلوبل وارمنگ پھیلانے میں پاکستان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب زیادہ متاثر ہوا ہے اور ملک میں ڈیم بھی نہیں بن رہے جو کہ اور تباہی کا سبب بن گیا۔

 

Related Posts