لندن: سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان نے 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے 2016 میں آئی ایم ایف کو مثبت معاشی اشاریوں کے ساتھ پروگرام کی تکمیل کے بعد خدا حافظ کہہ دیا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ مناسب، عمران خان تاحیات نااہل ہوسکتے ہیں۔اسحاق ڈار
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 2016 میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہنے کے بعد سیاسی انجینئرنگ نے مشقت سے حاصل کردہ معاشی ثمرات کو ریورس کردیا۔ گزشتہ 4سال میں ملکی ترقی رک گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ 4سال میں معاشی شرحِ نمو رک گئی جبکہ عوامی قرضہ جات میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا۔
Pakistan said goodbye to IMF in 2016, after completing programme with positive economic indicators.
Later, political engineering reversed all hard-earned economic gains. In the last four years, Country witnessed muted Growth & 80% increase in Public Debt.https://t.co/qXdD0L1RbA— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 12, 2022