نواب شاہ: منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، بند میں شگاف پڑنے کے باعث درجنوں مچھیرے پانی میں پھنس گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منچھر جھیل میں کٹ لگائے جانے کے بعد بھی پانی کی سطح کم نہیں ہورہی اور اب اس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
منچھر جھیل کی سطح میں اضافہ ہونے کے باعث آر ڈی 52 اور زیرو پوائنٹ پر شگاف پڑ گئے ہیں، جس کے باعث بوبک میں ماہی گیر اور درجنوں افراد پھنس گئے ہیں۔ انڈس ہائی وے ٹنڈو شہبازی ریلوے پھاٹک پر بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
اُدھر چار روز سیلابی پانی نے قبل منچھر جھیل سے ٹوٹ کر آر بی او ڈی کو توڑ تے ہوئے تباہی مچادی۔ سیلابی پانی یونین کونسل خدا آباد اور یو سی مراد آباد میں داخل ہوگیا، جس کے باعث حاکم میاں یار محمد کلہوڑو کا مقبرہ بھی پانی کے گھیرے میں آچکا ہے۔
مزید پڑھیں:سیلاب متاثرین کے لیے 275 ٹن خوراک لے کر جہاز دبئی سے کراچی پہنچ گیا