پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 74ویں برسی آج منائی جارہی ہے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 74ویں برسی آج منائی جارہی ہے
پاکستان بھر میں قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی 74ویں برسی آج منائی جارہی ہے

اسلام آباد: بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 11 ستمبر 1948ء کے روز وفات پائی، بابائے قوم کی 74ویں برسی ملک بھر میں  آج منائی جارہی ہے جس کے دوران قوم اپنے قابلِ فخر قائد کو یاد کرے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے 25 دسمبر سن 1876ء میں کراچی میں آنکھ کھولی جو سن 1947ء کے بعد وطنِ عزیز پاکستان کا دارالحکومت اور ملک کا سب سے بڑا شہر بنا جو آج شہرِ قائد کہلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کیلئے ایک اور نوٹس

بانئ پاکستان نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور بیرونِ ملک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے بیرسٹر بنے۔ ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد محمد علی جناحؒ نے سیاست کا شعبہ  منتخب کیا۔

آل انڈیا مسلم لیگ کی قیادت سے قبل بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح ہندو مسلم بھائی چارے کے زبردست حامی تھے اور آل انڈیا مسلم لیگ کے سیاسی رہنما بھی بنے تاہم جلد ہی آپ کو ہندوؤں کی مسلم دشمنی کا احساس ہوا۔

ہندو مسلم دشمنی کا احساس ہوتے ہی قائدِ اعظم نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی جہاں سن 1940ء میں قراردادِ پاکستان منظور کی گئی جس کے مطابق مسلمانوں نے ایک الگ قوم کی حیثیت سے آزاد وطن کا مطالبہ کیا۔

قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں اگلے 7 سالوں میں مسلمانوں نے صرف سیاسی اور غیر مسلح جدوجہد کے بل بوتے پر پاکستان حاصل کیا اور وطنِ عزیز دنیا کے نقشے پر ایک آزاد مسلم ملک کی حیثیت سے ابھرا۔

سن 1947ء میں 14 اگست کے روز مسلمانوں کو ایک آزاد وطن دینے کے بعد بابائے قوم زیادہ عرصے تک پاکستان کا ساتھ نہ دے سکے اور 11 ستمبر 1948ء میں ہی خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

آج بابائے قوم کی 73ویں برسی کے موقعے پر اسلام آباد اور کراچی سمیت پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں اہم تقریبات کا انعقاد ہوگا جن میں قائدِ اعظم کی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ 

Related Posts