پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرنے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا مجھے ایسا کچھ نہیں پتہ، میں تو گراؤنڈ میں کھیلتا ہوں، لوگ ویڈیوز وغیرہ بھیجتے ہیں،جن کا دل کرتا ہے وہ سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں اور جو بھی میچ دیکھنے آتے ہیں ان کی مہربانی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا اروشی کون ہے، میں اپنے کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، مجھے تو معاملے کا علم ہی نہیں اور فی الحال میرا ارادہ صرف اچھی کرکٹ کھیلنے کا ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے اندر کچھ خاص نہیں ہے، نہ ہی میں آسمان سے اترا ہوا ہوں، لوگ پیار کرتے ہیں تو اچھی بات ہے،جو لوگ میرے لیے آتے ہیں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نسم شاہ نے کہا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میچ جیتے، آصف علی جب آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد یقین تھا کہ چھکے لگ جائیں گے، پاکستان میں سب بولرز بہترین ہیں، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ ریڈ بال اور وائٹ بال میں پرفارمنس دوں۔ٹیپ بال کھیلتا تھا اس میں بھی چھکے لگائے اور چھکوں کی پریکٹس بھی کرتا ہوں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ افغانستان کے خلاف جب ہمارے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے تو تمام لوگ دل چھوڑ گئے تھے اور سوچ رہے تھے میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے، مجھے خود بھی نہیں پتا لگا کہ میں میچ جیتنے کے بعد کیا کر رہا ہوں۔
مزید پڑھیں:کپتان میں ہوں، پوچھے بغیر ریویو لینے پر بابراعظم کا ردعمل