منی لانڈرنگ کیس، عدالت کا سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منی لانڈرنگ کیس، عدالت کا سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم
منی لانڈرنگ کیس، عدالت کا سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

لاہور: لاہور کی خصوصی عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سلیمان شہباز کے مزید 13 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی خصوصی عدالت کے جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولی گئی شوگر ملز سمت دیگر کے اکائونٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کیا۔

تحریری حکم نامے میں سلیمان شہباز کے اکائونٹس منجمد کرنے کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے العربیہ اور رمضان شوگر ملز کے اکاونٹس منجمد کئے جائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کے شناختی کارڈ پر کھولے گئے چنیوٹ پاور، شریف فیڈ، اور یونی ٹاس سٹیل کے اکاؤنٹس بھی منجمد کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، تباہی کو ناقابل تصور قرار دیدیا

خصوصی عدالت نے کہا کہ بینکوں کو اشتہاری ملزمان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا واضح حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم سے متعلق تفتیشی افسر نے بھی بینک کو آگاہ کیا تھا۔

خصوصی عدالت کا کہنا ہے کہ آگاہ کیے جانے کے باوجود بینکوں کےافسران عدالتی حکم پرعملدر آمد میں ناکام رہے، اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بجائے بینکوں نے ملزم کے اکاؤنٹس کی تفصیلات دیں۔

مزید برآں خصوصی عدالت نے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں بینک افسران کیخلاف شوکاز جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر کیوں نہ بینک افسران کیخلاف کارروائی کی جائے، عدالت نے بینک افسران کو 17 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

خصوصی عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواست پر جواب جمع کرائے جبکہ اے ڈی سی آرچنیوٹ نے سلیمان شہباز اور طاہر نقوی کی جائیدادوں کی قرقی کی رپورٹ پیش کی۔

Related Posts