مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نئی کورین سیریز لٹل ویمن کا رواں ہفتے آغاز ہوا جس کی پہلی دو اقساط کو صارفین نے کافی پسند کیا۔
کورین سیریز لٹل ویمن کی بہت جلد تیسری قسط نشر ہونے والی ہے جس کے بارے میں صارفین بہت سی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
سیریز کی کہانی
کم ہی وون کی ہدایت کاری میں بننے والی لٹل ویمن ایک کورین پراسرار تھرلر سیریز ہے جو تین بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے ہوتا ہے۔ کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب اُن کا واسطہ ایک امیر کبیر گھرانے سے پڑتا ہے۔
اس سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ تین بہنیں 70 ارب کے لاپتہ ہونے کے معاملے میں ملوث ہیں اور وہ کس طرح بہادری سے کوریا کے امیرترین خاندان کا سامنا کرتی ہیں۔
تیسری قسط کو کہاں دیکھا جاسکتا ہے؟
کورین سیریز لٹل ویمن کو نیٹ فلکس پر دیکھا جاسکتا ہے۔
سیریز کے شیڈول کی مکمل فہرست کیا ہے؟
نیٹ فلکس پر کورین سیریز کی مکمل فہرست یہ ہے:
قسط 3: ہفتہ، 10 ستمبر 2022
قسط 4: اتوار، 11 ستمبر 2022
قسط 5: ہفتہ، ستمبر 17، 2022
قسط 6: اتوار، 18 ستمبر 2022
قسط 7: ہفتہ، 24 ستمبر 2022
قسط 8: اتوار، 25 ستمبر 2022
قسط 9: ہفتہ، اکتوبر 1، 2022
قسط 10: اتوار، اکتوبر 2022
قسط 11: ہفتہ، اکتوبر 2022
قسط 12: اتوار، اکتوبر 2022
تیسری قسط اور صارفین
صارفین یہ جاننے کیلئے بہت زیادہ بے چین ہیں کہ اس کی آنے والی قسط میں کیا ہوگا، تینوں بہنوں کے درمیان کیا ہوگااور ساتھ ہی پیسے رکھنے یا نہ رکھنے کے بارے میں وہ کیا فیصلہ کرینگی۔