اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے خواجہ آصف کے خلاف ہرجانہ کیس میں التوا مانگنے پر عمران خان پر جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجلسوں میں مصروفیات کے باعث لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں التوا کی درخواست دی ہے۔
عمران خان کے وکیل نے سماعت میں التوا مانگنے کی درخواست دائر کی، اور مؤقف پیش کیا کہ عمران خان سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے میں مصروف ہیں، آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کی جائے۔
درخواست کی سماعت میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم التوا کی درخواست کے باعث ان کی عمران خان کے بیان پر جرح مؤخر کردی گئی۔
عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پر بڑی ذمہ داری آگئی ہے، شیخ رشید