کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں ٹماٹر سستا کرنے کے خلاف زمیندار متحرک ہیں، درآمد کیے گئے ٹماٹروں کو سڑک پر پھینک کر ضائع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے منگچر میں ایران سے درآمد کیے گئے ٹماٹر کے کنٹینر کو روک کر زمینداروں نے بڑی مقدار میں ٹماٹر سڑک پر پھینک کر ضائع کردئیے جس کا مقصد ٹماٹروں کی قیمت میں کمی کو روکنا تھا۔
بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ
مقامی زمینداروں کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ٹماٹر آگیا ہے جس سے مقامی ٹماٹر سستا بیچنا پڑے گا۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران یا کسی اور ملک سے پیاز، ٹماٹر اور دیگر زرعی اجناس درآمد نہ کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مافیا قلات کے علاقے منگچر میں ایران سے درآمد ٹماٹر اور پیاز ضائع کررہا ہے تاکہ بعد میں پیاز اور ٹماٹر عوام کو مہنگے داموں فروخت کیے جائیں۔
https://twitter.com/ForeignPlayer21/status/1568055747455651842