بھارت اکتوبر میں آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرے۔پاکستان کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت اکتوبر میں آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرے۔پاکستان کا مطالبہ
بھارت اکتوبر میں آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرے۔پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ اکتوبر کے دوران آبی مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے مابین آبی مسائل دور  کرنے پر پیشرفت ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھا ہے جس میں آئندہ ماہ پاک بھارت آبی مذاکرات کے ایک اور دور اور بھارت سے پگل دل سمیت دیگر متنازعہ منصوبوں پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ طاس مذاکرات، پاکستانی وفد آبی تنازعات پر بات چیت کیلئے بھارت روانہ

رواں برس مئی کے دوران پاک بھارت آبی مذاکرات ہوئے جس کے دوران بھارت 1989 فارمولے کے تحت پاکستان کو اعدادوشمار دینے کیلئے رضامند ہوگیا تھا۔ پاکستانی حکام کو پکل دل سمیت دیگر متنازعہ منصوبوں کے دورے کی بھی یقین دہانی ملی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی قیادت میں پانچ رکنی پاکستانی سرکاری وفد آبی تنازعات پر مذاکرات کیلئے بھارت پہنچ گیا۔پاک بھارت حکام کے مابین آبی تنازعات کے حل کیلئے تبادلۂ خیال گیا۔ 

 پاکستانی وفد مذاکرات کے لیے مئی کے آخر میں اتوار کے روز واہگہ بارڈر کے راستے نئی دہلی روانہ ہوا جس کی وطن واپسی یکم جون کے دوران ہوئی۔ مذاکرات کے دوران تنازعات کے حل پر گفت و شنید کی گئی۔ 

Related Posts