لکھنؤ: بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، شدّت پسندوں نے مسلمان نوجوان کو چوری کے الزام میں قتل کردیا ہے۔ مقتول شاہ رخ کی عمر 19 سال تھی۔
تفصیلات کے مطابق انتہا پسندی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ سہارنپور کے گاؤں پارولی میں 19 سالہ مزدور پیشہ نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات پھوٹ پڑے، 13افراد گرفتار