دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا آخری میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلاجائے گا، جس کے بعد یہی دونوں ٹیمیں فائنل میں ایشیا کپ کے ٹائٹل کیلئے میدان میں اتریں گی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلوں کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درميان آج کے میچ میں شاداب خان اورمحمد حسنین کو آرام دیا جاسکتا ہے۔
میتھیو ہیڈن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر