لاہور: سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھو ہیڈن آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق میتھوہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے، ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔
سابق آسٹریلوی کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
افغان بولر اور آصف علی میں گرما گرمی، آئی سی سی کا فیصلہ آگیا