روالپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ان حلقوں میں بھی الیکشن ملتوی کردیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا۔
اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہےتوپھر قوم ووٹ ڈالنےنہی جائےگی،بےسہارا اور بےبس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،قوم جن چہروں کونہی دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے،اگرعمران خان کاکورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجاتی،حکومت بیٹھ چکی اب ملک بیٹھ رہا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 9, 2022
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم ایلکشن سے بھاگ رہی ہے، ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا، چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کے 2 روزہ دورے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے