پورش اے جی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سجاد خان کی خدمات حاصل کرلیں

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لگژری اسپورٹس کار کمپنی پورش اے جی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سجاد خان کی خدمات حاصل کرلیں
لگژری اسپورٹس کار کمپنی پورش اے جی نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے سجاد خان کی خدمات حاصل کرلیں

پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے اور مرسڈیز کے سابق چیف ٹیکنالوجی آفیسر سجاد خان کو لگژری کار بنانے والی کمپنی پورش اے جی نے اپنے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن کے طور پر شامل کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پورش اے جی نے یہ فیصلہ اُس وقت کیا جب انہوں نے مارکیٹ میں فہرست سازی کی تیاری کرلی۔

واضح رہے کہ 48 سالہ سجاد خان نے اس سے قبل مرسڈیز میں چھ سال کام کیا ہے، انہوں نے ڈیملر کریسلر اے جی اور موبلٹی کے نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے علاوہ بی ایم ڈبلیوکے ایگزیکٹو نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

لگژری کار بنانے والی کمپنی پورش اے جی کے ایگزیکٹو بورڈ کے چیئرمین اولیو ر بلوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی کمپنی میں سجاد خان جیسے ڈیجیٹل ماہر کا استقبال کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہماری آئی ٹی کی ٹیم مزید اچھا کام کرے گی۔

معلوم رہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سجاد خان جن کے پاس جرمن شہریت بھی ہے وہ ایگزیکٹو بورڈ کے آٹھویں رکن بن گئے ہیں۔

 

Related Posts