منچھر جھیل پر مزید 3 کٹ لگادیے گئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں معمولی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منچھر جھیل پر مزید 3 کٹ لگادیےگئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں معمولی کمی
منچھر جھیل پر مزید 3 کٹ لگادیےگئے، دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں معمولی کمی

کراچی: ملک کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں مزید 3 کٹ لگادیے گئے ہیں جس سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں معمولی کمی آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منچھر جھیل کے پانی کو دریائے سندھ میں چھوڑنے کیلئے لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند پر تین کٹ لگا دیے گئے، میہڑ رنگ بند پر پانی کی سطح میں معمولی کمی آگئی ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے پر ایل ایس بند کو کٹ لگائے گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جامشورو اور دیگر موجود تھے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق کٹ لگنے کے بعد قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل وارہ،سجاول اور دادو کی تحصیلیں خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور جوہی میں پانی کی سطح کم ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

یو اے ای کا سیلاب زدگان کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

آبپاشی حکام کا کہنا ہے کہ کٹ لگنے سے تین چار روز میں شہداد کوٹ اور دادو کے علاقوں میں موجود پانی بذریعہ منچھر جھیل دریائے سندھ میں چلا جائے گا۔

بھان سعید آباد کے انڈس لنک کینال کے بند پر پانی کے شدید دباؤ کے باعث دو شگاف پڑگئے، جس سے 29 دیہات زیر آب آگئے۔

بھان سعید آباد میں خوف کے عالم میں لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ میہڑ رنگ بند پر پانی کی سطح میں دو انچ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب دادو شہر کو سیلاب سے بچانے کیلئے رنگ بند کی اونچائی کا کام جاری ہے، جوہی کے رنگ بند کو 12 فٹ اونچا کر دیا گیا ہے۔

Related Posts