شہرِ قائد میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سابق مرکز نائن زیرو میں آگ لگ گئی۔ مرکز نائن زیرو کو طویل عرصے تک ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں کیلئے پارٹی سیکرٹریٹ کا درجہ حاصل رہا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق مرکز نائن زیرو پر لگنے والی آگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تاہم کسی شخص کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
نائن زیرو کے دفاتر گرانے کیلئے بھاری مشینری عزیز آباد میں داخل